ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور میں پیش آیا زمین کھسکنے کا معاملہ - آمد و رفت کا راستہ مکمل بند - اپن انگڈی سے رابطہ کٹ گیا 

پتور میں پیش آیا زمین کھسکنے کا معاملہ - آمد و رفت کا راستہ مکمل بند - اپن انگڈی سے رابطہ کٹ گیا 

Tue, 30 Jul 2024 13:30:47    S.O. News Service

پتور , 30 / جولائی (ایس او نیوز) سارلیکٹے کے پاس ایک بڑی چٹان کھسکنے اور اس کا ملبہ سڑک پر گرنے کی وجہ سے اس راستے پر ٹریفک مکمل طور پر بند ہوگئی ۔ اس طرح اجیلاموگارو، سارلیکٹے اور اپن انگڈی سے پوری طرح سڑک کے ذریعے رابطہ کٹ گیا ہے ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ زمین کھسکنے کا یہ واقعہ آج صبح بریا گاوں میں پیش آیا جس کی وجہ سے مای ہلّا - اپن انگڈی روڈ بلاک ہوگیا ۔ اس سڑک سے گزرنے والی گاڑیاں اب متبادل راستے استعمال کر رہی ہیں ۔ سڑک پر مٹی کا ڈھیر اور درخت گرنے کے علاوہ الیکٹرک پولس بھی اکھڑ گئے ہیں جس کی وجہ سے بجلی سپلائی منقطع ہوگئی ہے ۔ 
    
اپن انگڈی، پتور، بی سی روڈ وغیرہ کی طرف جانے والے مسافروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ سڑک سے ملبہ ہٹانے اور گاڑیوں کے لئے استعمال کے قابل بنانے تک وہ متبادل راستوں سے اپنی منزل کی طرف بڑھیں ۔


Share: