ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاکستان نے پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ، کنٹرول لائن کی چوکیوں پر فائرنگ

پاکستان نے پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ، کنٹرول لائن کی چوکیوں پر فائرنگ

Thu, 06 Apr 2017 12:35:16    S.O. News Service

جموں،5؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )پاکستانی فوجی نے جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن کے آس پاس پیشگی چوکیوں پر مارٹر بم داغ کر آج پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، جس کے بعد ہندوستانی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔غورطلب ہے کہ پاکستانی فورسز نے گزشتہ 48گھنٹوں میں چوتھی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے صبح 9 بج کر 5 منٹ پر پونچھ سیکٹر میں کنٹرول لائن کے قریب ہندوستان فوج کی چوکیوں پر چھوٹے اور خود کار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی اور مارٹر بم داغا ۔پیشگی چوکیوں پر تعینات ہندوستانی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی ۔اس سے پہلے پاکستانی فوج نے راجوری ضلع کے بھیم بر گلی سیکٹر میں کنٹرول لائن کے قریب ہندوستانی فوج کی چوکیوں پر کل مارٹر گولے داغے تھے۔پاکستانی فورسز نے 3 ؍اپریل کو بھی راجوری ضلع کے بالاکوٹ سیکٹر میں پیشگی چوکیوں پر مارٹر بم داغا تھا ، اسی دن پاکستانی فورسز نے پونچھ سیکٹر کے دگوار میں کنٹرول لائن کے قریب ہندوستانی چوکیوں پر گولے داغے تھے۔


Share: