جموں، 2نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)پاکستانی درانداز فوج کے فعال تعاون سے بین الاقوامی سرحد کے قریب بھارتی شہری علاقوں میں جان بوجھ کر بھاری تعداد میں مارٹر داغ رہے ہیں۔سرحدی سیکورٹی فورسز کے انسپکٹر جنرل ڈی کے اپادھیائے نے آج یہ بات کہی۔اپادھیائے نے پریس کانفرنس میں کہا کہ فوج پاکستانی رینجرز کو مکمل تعاون دے رہی ہے جس نے حالیہ دنوں میں’’ہزارہا بار‘‘امن معاہدہ کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی فوج بھارتی شہری علاقوں میں جان بوجھ کر بھاری تعداد میں مارٹر داغ رہی ہے۔ہم صرف فوجی بنکروں کو نشانہ بنا رہے ہیں جہاں سے پاکستانی فوجی فائرنگ کر رہے ہیں۔ہم نے 14پاکستانی بنکروں کو بھاری نقصان پہنچایاہے۔اپادھیائے نے کہا کہ اگر پاکستانی علاقہ میں کوئی شہری ہلاک ہوا ہے تویہ شہری آبادی کے فوجی بنکروں کے بہت قریب رہنے کی وجہ سے ہوا جس کی وجہ سے ہدف سے الگ یہ نقصان ہوا۔سرحدی سیکورٹی فورس کے سینئر افسر نے بی ایس ایف فائرنگ کی تصاویر بھی دکھائی جس میں صرف فوجی بنکروں کو ہی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سرحد کے ارد گرد کشیدگی گہرانے کے درمیان کل جموں میں پاکستانی فوج کی طرف سے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے سے دو بچے اور چار خواتین سمیت آٹھ افراد مارے گئے اور 22زخمی ہوگئے۔بھارتی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دوپاکستانی فوجیوں کومارگرایااوران کے 14بنکروں کو تباہ کر دیا۔پاکستان کی جانب سے گولہ باری بڑھائے جانے کے درمیان جموں وکشمیر حکومت نے بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول کے قریب تمام 400اسکولوں کوبند کرنے کا حکم دیاہے۔