بستر،30جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی رمن سنگھ پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ پاناما پیپرس میں اپنے خاندان کے ارکان کا نام آنے کے باوجود رمن سنگھ نے استعفی نہیں دیا۔راہل نے یہاں ’’جن ادھیکار ریلی‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کو پانامہ پیپرس میں نام آنے کی وجہ سے وزیر اعظم کے عہدے کی کرسی چھوڑنی پڑی۔یہاں بھی وزیر اعلی کے خاندان والوں کا نام پاناما پیپرس میں آیا ہے، لیکن انہوں نے استعفی نہیں دیا۔راہل نے کہا کہ وہ آخر کس طرح استعفی دے سکتے ہیں؟ آخر وہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے لیڈر ہیں۔
کانگریس اس سے پہلے بھی انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹگیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے)کی طرف سے کئے گئے خلاصے کو لے کر رمن سنگھ پر نشانہ سادھتی رہی ہے۔راہل نے کہا کہ رمن سنگھ کے بیٹے ابھیشیک سنگھ کا نام بھی پاناما پیپرس میں شامل ہے۔پاناما پیپرس میں رومن لیپ میں درج ابھیشیک سنگھ کے نام میں ایک جگہ پر ’’E‘‘حروف کی جگہ ’’اے‘کا استعمال کیا گیا ہے اور انہیں کویسٹ ہائیسٹ لمیٹڈ کمپنی کے مالک کے طور پر درج کیا گیا ہے۔