ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پارٹی میں مچی بھگدڑ سے ڈرگئی ہیں مایاوتی

پارٹی میں مچی بھگدڑ سے ڈرگئی ہیں مایاوتی

Wed, 02 Nov 2016 17:54:56  SO Admin   S.O. News Service

بی ایس پی سپریمو کے یبان بی جے پی کاپلٹ وار
نئی دہلی، 2نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش میںآ نے والے اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کے اندرونی اختلاف کے بعد مایاوتی کے اس بیان پرجوابی حملہ کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی ’’اعصابی‘‘ہو گئی ہے، بی جے پی نے کہا کہ اترپردیش کے عوام بی ایس پی سپریموکوسال2012کے اسمبلی انتخابات اور پھر 2014کے لوک سبھا انتخابات میں مسترد کر چکی ہے اور اب وہ خود ڈری ہوئی ہیں، اس وجہ سے بوکھلاہٹ میں جھینپ مٹانے کیلئے اس طرح کی بیان بازی کر رہی ہیں۔بی جے پی کے قومی سکریٹری سری کانت شرما نے کہا کہ مایاوتی خود ڈری ہوئی ہیں۔اس لئے ایسا بیان دے رہی ہیں۔سال 2012میں اسمبلی انتخابات میں عوام انہیں مسترد کر چکی ہے۔2014کے لوک سبھا انتخابات میں انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی۔اور اب تو ان کی پارٹی کے لیڈر بھی انہیں مسترد کرکے راہیں الگ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ مایاوتی کے دور حکومت کے کرپشن اورجرائم کو نہیں بھولے ہیں۔دوسری طرف ان کی پارٹی میں بھگدڑ مچ گئی ہے۔اس لئے بوکھلاہٹ میں وہ اپنی جھینپ مٹانے کیلئے اس طرح کا بیان دے رہی ہیں۔مسلمانوں کے بی ایس پی کے حق میں متحد ہونے کے مایاوتی کے دعوے پربی جے پی لیڈر نے الزام لگایا کہ یہ لوگ مسلمانوں کو بندھوا مزدور مان رہے ہیں جبکہ صوبے کی عوام ترقی، گڈ گورننس اور بہتر قانون چاہتی ہے۔شرما نے کہا کہ 2017کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی مکمل اکثریت کی حکومت بننا طے ہے کیونکہ لوگ اکھلیش اور پھوپھی مایاوتی سے نجات چاہتے ہیں۔


Share: