تہران19مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے توقع ظاہر کی ہے کہ ملکی پارلیمان سزائے موت پر عملدرآمد کو بحال کرنے کے منصوبے کی حمایت کرے گی۔ اگر پارلیمان نے اس مسودہ? قرارداد کو منظور کر لیا تو سربراہ مملکت کے دستخط کے بعد یہ قانون بن جائے گا?۔ اس مجوزہ منصوبے پر پارلیمان میں رائے شماری سولہ اپریل کے ریفرنڈم کے بعد کی جائے گی۔ گزشتہ برس جولائی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ایردوآن سزائے موت پر عملدرآمد پر بحالی چاہتے ہیں۔ تاہم ترکی میں اس سزا پر عملدرآمد کی بحالی سے ترکی کے یورپی یونین میں شمولیت کے امکانات معدودم ہو جائیں گے۔