ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ٹمبکٹو میں مزارات پر حملے کرنے والا جہادی، بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کا منتظر

ٹمبکٹو میں مزارات پر حملے کرنے والا جہادی، بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کا منتظر

Sun, 25 Sep 2016 18:25:03  SO Admin   S.O. News Service

ٹمبکٹو25ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جنگی جرائم سے متعلق بین الاقوامی عدالت مالی سے تعلق رکھنے والے جہادی کے مقدمے کا فیصلہ منگل کے روز سنا سکتی ہے۔احمد الفقی المہدی نامی اس عسکریت پسند نے مالی کے شمال میں متعدد تاریخی مزارات کی تباہی کا اعتراف کیاتھا۔خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بین الاقوامی عدالت اس شدت پسند کو سزا دے کر ایک سخت پیغام دنیا بھر میں بھیجنا چاہتی ہے کہ تاریخی انسانی ورثے پر حملے قبول نہیں کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ الفقی کو نائجر نے حراست میں لیا تھا، جب کہ سن 2015 میں اسے بین الاقوامی فوج داری عدالت کے سپرد کیا گیا تھا۔ الفقی مبینہ طور پر سن 2012ء میں ٹمبکٹو کے علاقے میں بین الاقوامی ثقافتی ورثہ قرار دی جانے والے نو مزارات پر حملوں میں ملوث رہا تھا۔


Share: