ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ویزا ختم، پھر بھی ہندوستان میں رہ رہے ہیں 36 ہزار سے زیادہ پاکستانی؛ قانونی کارروائی کاانتباہ

ویزا ختم، پھر بھی ہندوستان میں رہ رہے ہیں 36 ہزار سے زیادہ پاکستانی؛ قانونی کارروائی کاانتباہ

Fri, 07 Apr 2017 01:54:27    S.O. News Service

نئی دہلی،6؍اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا ) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پیچیدہ تعلقات گزشتہ کچھ سالوں میں اور بھی تلخ ہوئے ہیں۔ دو سال یعنی یکم جنوری 2014 سے 31 دسمبر 2015 کے درمیان جتنے بھی پاکستانی شہریوں کو مختلف اوقات میں ہندوستان کا ویزا دیا گیا تھا، ان میں سے 28 فیصد پاکستانیوںکے ویزا ختم ہونے کے بعد بھی غیر قانونی طور پر یہ لوگ ہندوستان میں ٹھہرے رہے۔یہ اعداد و شمار مرکزی حکومت نے راجیہ سبھا میں سب کے سامنے رکھے۔

کل تعداد کی بات کریں تو 48510 پاکستانی شہری جو گزشتہ دو سال میں ویزا ختم ہونے کے بعد بھی ہندوستان میں ٹھہرے رہے، ان میں سے 25 فیصد یعنی 12200 کو سال 2015 کے آخر میں واپس وطن بھیجا گیا۔ راجیہ سبھا میں سوال کے جواب میں مرکزی وزیرمملکت برائے امورداخلہ رججو نے بتایا کہ 36310 پاکستانی شہری اب بھی ایسے ہیں، جن کا ویزا ختم ہو گیا ہے اور وہ اب بھی ہندوستان میں رہ رہے ہیں۔

سال 2014 میں ہندوستان نے 94993 پاکستانی شہریوں کے لئے ویزا جاری کیا، جبکہ 2015 میں یہ تعداد گھٹ کر 77543 رہ گئی۔ دوسری طرف رججو نے بتایا کہ سال 2014 میں 652919 بنگلہ دیشی شہریوں کو ویزا جاری کیا گیا تھا، جبکہ سال 2015 میں 751044 بنگلہ دیشیوں کو ویزا جاری کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ یکم جنوری 2014 سے 31 دسمبر 2014 کے درمیان 20870 بنگلہ دیشی شہری ویزا ختم ہونے کے بعد بھی غیر قانونی طریقے سے ہندوستان میں ٹھہرے ہیں۔ اس دوران 8387 بنگلہ دیشیوں کو واپس ان کے ملک بھیجا گیا۔رججو نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں ویزا ختم ہونے کے بعد بھی غیر قانونی طریقے سے ہندوستان میں رہ رہے غیر ملکی شہریوں پر نظر بنائے رکھتی ہیں۔


Share: