ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ووٹروں کا سامنا کرے آپ، ضمنی انتخابات میں کانگریس کو ہوگا فائدہ:شیلادکشت

ووٹروں کا سامنا کرے آپ، ضمنی انتخابات میں کانگریس کو ہوگا فائدہ:شیلادکشت

Mon, 29 Jan 2018 00:40:38    S.O. News Service

نئی دہلی ، 28؍ جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دیکشت نے عام آدمی پارٹی کے 20 ممبران اسمبلی کے نااہل قرار دیے جانے کے بعد اس ووٹروں کا سامنا کرنے کا چیلنج کیا ہے۔انہوں نے ساتھ ہی الزام لگایا کہ عام آدمی پارٹی انتخابات سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے ساتھ ہی دعوی کیا کہ ضمنی انتخابات ہونے پر کانگریس کو فائدہ ہو گا کیونکہ کیجریوال حکومت میں اعتماد کا فقدان ہے۔شیلا نے کہاکہ یقیناًعام آدمی پارٹی انتخابات سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اگر وہ 20سیٹیں جیتنے کے لئے پر اعتماد ہے تو انہوں نے یہ سب (نااہلی کو چیلنج دینا)نہیں کیا ہوتا۔بالآخر صدر نے اس پر (نااہلی پر) دستخط کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ نفع بخش عہدہ رکھنے کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے عام آدمی پارٹی کے 20 ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دیے جانے کی صدر سے سفارش کی تھی، جس پر صدر نے اپنی مہر لگا دی تھی۔اب معاملہ دہلی ہائی کورٹ میں چل رہا ہے۔شیلا نے کہا کہ کیا عام آدمی پارٹی کو لگتا ہے کہ وہ قانون توڑ سکتی ہے اور اس سے بچ کرنکل سکتی ہے یہ اس کی غلط فہمی ہے۔کانگریس کی 79 سالہ رہنما نے کہا کہ صدر نے ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دیے جانے کی منظوری دی تو یہ عام آدمی پارٹی پر منحصر ہے کہ وہ ضمنی انتخابات کا سامنا کرے۔جب آپ اس طرح کی کچھ چیز کرتے ہیں، آپ کو اس کے نتائج کے بارے میں بھی غور کرنا چاہئے۔1998 سے 2013 کے درمیان دہلی کی وزیر اعلی رہی شیلا نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا بلکہ اس نے جو کیا ہے اس کے لئے اس کوسزا دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب عام آدمی پارٹی حکومت کے کام کاج پر ایک ریفرنڈم ہوگا اور وہ ان سیٹوں کو جیتنے کے قابل نہیں ہو گی۔


Share: