ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ونیت نارائن کے خلاف سوامی کا یوگی کے نام 8 صفحے کا مکتوب،سنگین الزام لگا کر سی بی آئی جانچ کی مانگ کی

ونیت نارائن کے خلاف سوامی کا یوگی کے نام 8 صفحے کا مکتوب،سنگین الزام لگا کر سی بی آئی جانچ کی مانگ کی

Mon, 30 Jul 2018 01:21:21    S.O. News Service

نئی دہلی:29/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی کے رہنما سبرامنیم سوامی نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو آٹھ صفحات کا مکتوب لکھ کر مشہور صحافی ونیت نارائن اور ان کی تنظیم کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ سوامی نے ونیت نارائن کے خلاف سی بی آئی جانچ کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ سبرامنیم سوامی نے ٹویٹ کر بتایا کہ 21 ویں صدی کے نٹور لال ونیت نارائن کے خلاف آج اتر پردیش کے وزیر اعلی کو میرے آٹھ صفحات کا مکتوب ملا۔اس ٹیڑھی شخص نے خاص طور ورنداون علاقے میں کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کثیر مقدار میں املاک کو لوٹا۔ یہ چار لوگوں کے گینگ کی لیگ میں شامل ہے۔سوامی نے الزام لگایا ہے کہ ونیت نارائن نے برج علاقے کو ماسٹر پلان بنانے کا ٹھیکہ لیا لینے والی کمپنی سے جھگڑا ہونے کا بعد انہوں نے اس کام کو پورا نہیں کیا۔ اس کے لیے انہیں 57.65لاکھ روپے بھی دیے گئے۔ اس کے ساتھ ہی سوامی نے ونیت نارائن پر سماجی خدمت کے نام پر پیسہ اینٹھنےؒ کا الزام بھی لگایا ہے ۔ اپنے مکتوب میں سوامی نے بتایا ہے کہ ونیت نارائن اور ان کی تنظیم نے برج علاقے میں غیر قانونی قبضہ کر کے وہاں رہنے والے دلتوں کو دھمکایا اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ 


Share: