ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / وزیراعلیٰ نے جیل سے فرار اور انکاؤنٹر کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا 

وزیراعلیٰ نے جیل سے فرار اور انکاؤنٹر کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا 

Fri, 04 Nov 2016 19:19:22  SO Admin   S.O. News Service

بھوپال، 4 ؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے بھوپال سینٹرل جیل سے سیمی کے8 کارکنوں کے فرار اور ان کے مبینہ انکاؤنٹر کی عدالتی تحقیقات کی ہدایت دی ہے۔کل دیر رات جاری ایک سرکاری ریلیزمیں بتایا گیا ہے کہ تحقیقات مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ایس کے پانڈے کریں گے۔سرکاری رلیز میں کہا گیا ہے کہ جسٹس پانڈے ہائی سیکورٹی والے جیل سے سیمی کارکنوں کے فرار اور اس کے بعد ہوئے ان کے مبینہ انکاؤنٹر سے منسلک تمام پہلوؤں کی تحقیقات کریں گے۔کالعدم تنظیم سیمی کے زیر سماعت قیدیوں نے 30-31؍اکتوبر کی درمیانی شب کو جیل سے فرارہوگئے تھے۔فرارہونے سے پہلے سیمی کارکنوں نے مبینہ طورپر جیلر رما شنکر یادو کو قتل کر دیا تھا ۔بعدمیں سبھی آٹھوں قیدیوں کو31؍اکتوبر کو بھوپال کے مضافات منی کھیڑا پٹھار میں پولیس نے ایک انکاؤنٹر میں مارگرانے کادعوی کیا تھا ۔انکاؤنٹر کے بارے میں پولیس اور ریاست کے وزیر داخلہ کے متضاد بیانات آئے، جس سے یہ الزام لگنے لگے ہیں کہ یہ انکاؤنٹر فرضی ہوسکتا ہے۔مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں اس واقعہ پر کل ایک مفاد عامہ کی عرضی دائر کرکے عدالتی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیاگیاہے۔


Share: