ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / نیوز براڈکاسٹرس ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداروں کا اعلان

نیوز براڈکاسٹرس ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداروں کا اعلان

Thu, 22 Sep 2016 20:13:31  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 22؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )نیوز براڈکاسٹرس ایسوسی ایشن(این بی اے )نے سال 2016-17کے لیے نئے عہدیداروں کا آج اعلان کیا جس میں اے بی پی نیوز نیٹ ورک کے سی ای او اشوک ویکٹ رمانی کو صدر منتخب کیا گیا ہے۔انڈیا ٹوڈے گروپ کے گروپ سی ای او اشیش بگا این بی اے کے نئے نائب صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ ٹائمز نیٹ ورک کے ایم ڈی اور سی ای او ایم کے آنند کو اعزازی خزانچی مقرر کیا گیا ہے۔این بی اے بورڈ کے دیگر ارکان میں انڈیا ٹی وی کے چیئرمین اور ایڈٹر ان چیف رجت شرما، این ڈی ٹی وی گروپ کے ایگزیکٹو نائب صدر کے وی ایل نارائن راؤ اور ٹی وی 18براڈکاسٹ کے نیوز اور گروپ ایڈیٹر راہل جوشی شامل ہیں۔


Share: