اگرتلہ، 30/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تری پورہ میں اپوزیشن کانگریس نے آج کہا کہ وہ نوٹ بند ی کے خلاف سرکاری دفاتر کے باہر مظاہرہ کرے گی۔اس نے کہاکہ نوٹ بند ی سے عام آدمی کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ریاستی کانگریس کے سربراہ بیرجیت سنہا نے نامہ نگاروں سے کہاکہ ہماری ریاست سمیت پورے ملک کے عام آدمی کو نوٹ بند ی سے سخت تکلیف ہوئی ہے، اس لیے ریاستی کانگریس نے ریاست میں ڈی ایم، ایس ڈی ایم اور سرکاری دفاتر کے باہر مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نوٹ بند ی کے خلاف 5 /جنوری کو احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔