ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / نوتیج سرنا امریکہ میں ہندوستان کے اگلے سفیر ہوں گے

نوتیج سرنا امریکہ میں ہندوستان کے اگلے سفیر ہوں گے

Thu, 22 Sep 2016 20:18:34  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 22؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )برطانیہ میں ہندوستان کے ہائی کمشنر نوتیج سرنا کو آج امریکہ میں ہندوستان کا سفیر مقرر کیا گیاہے ۔اس اہم عہدے پر ان پر 8؍ نومبر کو امریکی صدارتی انتخابات کے بعد واشنگٹن میں نئی انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کی ذمہ داری ہوگی۔انڈین فارن سروس 1980بیچ کے افسر سرنا کو جنوری میں لندن میں تقرری دی گئی تھی اس سے پہلے وہ وزارت خارجہ میں سکریٹری (مغربی)کے طور پر تعینات تھے۔وہ امریکہ میں ارن سنگھ کی جگہ لیں گے ،جو ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔59سالہ سرنا وزارت خارجہ کے سب سے زیادہ وقت تک رہے ترجمانوں میں شامل ہیں۔وہ 2002سے 2008تک اس عہدے پر رہے تھے۔وزارت خارجہ نے کہاکہ وہ جلد ہی ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں۔حکومت نے 1988بیچ کے آئی ایف ایس افسر ترن جیت سنگھ سندھو کو سری لنکا میں ہندوستان کا اگلا ہائی کمشنر مقرر کیا ہے۔وہ یش سنہا کی جگہ لیں گے۔واشنگٹن میں سرنا کا بنیادی کام وہاں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد ہندوستان امریکہ تعلقات میں تسلسل برقرار رکھنے کے لیے کام کرنا ہوگا۔سرنا نے کئی کتابیں بھی لکھی ہیں جن میں سب سے نئی ’سیکنڈ تھاٹس:آن بکس ،آ تھرس اینڈ دی رائٹرلی لائف ‘ہے جو گزشتہ سال منظر عام پر آئی تھی۔وہ 2008سے 2012تک اسرائیل میں ہندوستان کے سفیر کے طور پر بھی خدمات دے چکے ہیں۔اگست 2012سے دو سال تک وہ وزارت خارجہ میں بین الاقوامی تنظیموں کے انچارج ایڈیشنل سکریٹری رہے۔سرنا ماسکو، وارسا، تہران، جنیوا، تھمپو اور واشنگٹن سمیت کئی ہندوستانی مشن میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔


Share: