ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نفرت کے خلاف محبت کی روشنی جلانی ہے، ہاردک پٹیل کے’لالٹین‘ تھامنے پر تیجسوی یادونے کیا شاندار تبصرہ 

نفرت کے خلاف محبت کی روشنی جلانی ہے، ہاردک پٹیل کے’لالٹین‘ تھامنے پر تیجسوی یادونے کیا شاندار تبصرہ 

Tue, 26 Dec 2017 11:40:53    S.O. News Service

پٹنہ 25دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) پاٹی دار لیڈر ہاردک پٹیل نے گجرات میں بجلی کے مسئلے کو لے کر مرکزی حکومت پر طنز کستے ہوئے ہاتھ میں لالٹین پکڑی تو اس منظر کو دیکھتے ہوئے تیجسوی یادو نے تبصرہ کرنے میں چوک نہیں کی ۔ بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے فوراً لالٹین کو بالواسطہ طور پر اپنی پارٹی آر جے ڈی کے انتخابی نشان سے جوڑتے ہوئے دل کو نفرت کے خلاف محبت کی لالٹین جلاتے رہنے کا مشورہ دے دیا ۔ پٹیل ریزرویشن تحریک کے لیڈرہاردک پٹیل نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر ٹویٹ کی۔ اس میں انہوں نے ہاتھ میں جلتی لالٹین کی تصویر لے رکھی ہے ۔ اس تصویر کو انہوں نے ٹویٹ پر پوست کرتے ہوئے لکھا کہ آج میں اپنے گاؤں آیا ہوں، لیکن گاؤں میں بجلی چلی گئی تو میں نے لالٹین جلائی اور تاریکی دور کی۔ بہت کام آتی ہے لالٹین، مجھے آج پتہ پتہ چلا۔ اس ٹویٹ کو آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہاردک بھائی ! نفرت کے خلاف محبت کی لالٹین جلاتے رہنا ہے. ناانصافی کے اندھیروں کے خلاف انصاف کی روشنی پھیلانا ہے۔ ڈٹ کر لڑنا ہے اور لڑ کر جیتنا ہے ۔ نوجوان ہیں، جدوجہد کے سوااور کیا ہے ۔ ہاردک پٹیل پاٹی داروں کے لئے ریزرویشن کی مانگ کو لے کر تحریک چلا رہے ہیں۔ ان کے نشانے پر بی جے پی ہے اور انہوں نے گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی حمایت کی تھی؛ لیکن بسوئے اتفاق کانگریس اکثریت کے نشان کو عبور نہ کرسکی اور پاٹی داروں کو اس سے جھٹکا لگا ہے ۔


Share: