نئی دہلی، 19؍جولائی(ایس ا نیوز؍آئی این ایس انڈیا )سماج وادی پارٹی کے لیڈر نریش اگروال کے ہندو دیوی دیوتاؤں کے سلسلے میں دیے گئے متنازعہ بیان سے راجیہ سبھا میں جم کرہنگامہ ہوا۔ہنگامہ اتنابڑھاکہ ان کے تبصرے کو کاروائی سے ہٹا دیاگیا۔ایوان کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔دراصل نریش اگروال حال ہی میں بھیڑ کے تشددکے دوران ہوئے واقعات پربول رہے تھے۔اسی درمیان انہوں نے کہاکہ1991میں رام جنم بھومی تحریک کے دوران بہت سے’’رام بھکت‘‘جیل گئے تھے۔اس وقت بہت سے اسکولوں کوعارضی جیل بنادیاگیاتھا۔ایسے ایک جیل میں وہ بھی گئے تھے۔انہوں نے وہاں دیوارپررام بھکتوں کی طرف لکھے ہوئے دولائن دیکھے تھے۔ان دو لائنوں کو انہوں نے ایوان کوسنایا۔ان میں ہندودیوی دیوتاؤں کو لے کر متنازعہ باتیں کہی گئی تھیں۔ان کی طرف سے سنائی گئی ان لائنوں پر ایوان میں ہنگامہ ہونے لگا۔بی جے پی کے رکن ان سے معافی کامطالبہ کرنے لگے۔’’شری رام کی توہین، نہیں سہے گا ہندوستان‘‘کے نعرے لگائے گئے۔