ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نتیش کمارکاترقی ماڈل حقیقت یافسانہ؟امتحان میں 79نمبرحاصل کرنے والے طالب علم کو 2نمبر دے کر فیل کر دیا

نتیش کمارکاترقی ماڈل حقیقت یافسانہ؟امتحان میں 79نمبرحاصل کرنے والے طالب علم کو 2نمبر دے کر فیل کر دیا

Fri, 17 Nov 2017 23:52:57    S.O. News Service

پٹنہ ،17؍نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )بہارکاتعلیمی نظام ان دنوں اپنے کارناموں کی وجہ سے موضوع بحث بنا ہوا ہے۔حال ہی میں کئی واقعات سے بہار اسکول امتحان کمیٹی سوالوں کے گھیرے میں کھڑی دکھائی دے رہی ہے۔بہار بورڈ کی ایک اور بڑی لاپرواہی سامنے آئی ہے۔طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ کرنے والے بہار بورڈ کے افسر نظام کو درست کرنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔تازہ معاملے میں طالب علم دھننجے کو ہندی میں 79نمبرملے تھے لیکن انہیں سرٹیفکیٹ پر دو نمبردے کر فیل کر دیا گیا۔بہار کے روہتاس ضلع کے طالب علم دھننجے کے ساتھ یہ نا انصافی ہوئی۔جب اس بات کی شکایت بہار بورڈ کے افسر سے کی گئی تو کوئی بھی سننے کو تیار نہیں تھا۔پھر دھننجے کو آر ٹی آئی کے ذریعے یہ معلومات ملی کہ ان کے ہندی میں 79نمبر آئے تھے۔اس کے بعد انہوں نے اپنارزلٹ صحیح کرانے کے لئے بہار بورڈ کے چکر لگانا شروع کیا۔ابھی کچھ مہینے پہلے سہرسہ کے سمری بختیار پور کی پرینکا کماری نے بہار بورڈ کے خلاف ہائی کورٹ میں مقدمہ درج کرایا تھا۔اس کے بعد اسے انصاف ملا اور سیکنڈ ٹاپرکا اعلان کیا گیا تھا۔میڈیا میں یہ خبرنمایاں ہونے کے بعد پرینکا کو انصاف ملا اور اب پھر سے ایک بار دھننجے کے معاملے میں بورڈ کے اہلکار نے دفتر بلا کر اپنی غلطی سدھارنے کی بات کہی ہے۔دھننجے کے میٹرک کے رزلٹ میں 84فیصد نمبرات آئے تھے لیکن ہندی میں دو نمبر آنے سے اس کوفیل کر دیا گیا تھا۔ حالانکہ دھننجے کو یقین تھا کہ ایسا نہیں ہو سکتا ہے اور اس نے آر ٹی آئی سے اپنی کاپی کا مطالبہ کیا۔اس کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ اسے 79 نمبر کاپی میں دیئے گئے تھے۔میڈیا میں خبر آنے کے بعد افسران کی نیند کھلی اور دھننجے کا نیا رزلٹ پوسٹ کیا گیا۔بہار کی تعلیمی نظام بہت خراب ہوگئی ہے۔


Share: