ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / نتیش کمارنے بی ایس ایف کے شہید نوجوان کیلئے 11لاکھ روپئے کااعلان کیا

نتیش کمارنے بی ایس ایف کے شہید نوجوان کیلئے 11لاکھ روپئے کااعلان کیا

Sat, 29 Oct 2016 19:00:19  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ،29اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے گزشتہ جمعرات کوجموں وکشمیرمیں پاکستان کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں شہید ہوئے بی ایس ایف جوان جتیندر سنگھ کے قریب ترین رشتہ داروں کو11لاکھ روپے دیئے جانے کا اعلان کرتے ہوئے آج کہا کہ شہید جوان کا ریاستی حکومت کی جانب سے پولیس احترام کے ساتھ آخری رسومات اداکی جائیں گی۔وزیر اعلیٰ کے دفتر سے آج جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق نتیش نے جموں وکشمیر کے روپے پورہ سیکٹر میں سرحد پر ہوئی فائرنگ میں شہید ہوئے بہار کے رکسول رہائشی بی ایس ایف کے ہیڈ کانسٹیبل جتیندر سنگھ کی شہادت پر گہری تعزیت کااظہارکیااور کہا کہ ان کی شہادت کو ملک ہمیش یاد رکھے گا۔وزیراعلیٰ نے اس بہادر سپوت کی شہادت پر ان کے اہل خانہ کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر کی طاقت فراہم کرنے کی خدا سے دعا کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پورا بہار شہید کے خاندان کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ شہیدنوجوانوں کے قریب ترین رشتہ داروں کو ریاستی حکومت کی جانب سے11لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ساتھ ہی شہیدجتیندر سنگھ کا ریاستی حکومت کی جانب سے پولیس احترام کے ساتھ آخری رسومات اداکی جائیں گی۔وزیراعلیٰ کی جانب سے ضلع انتظامیہ کی طرف سے شہید جوان کوخراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔مرحوم جوان کا جنازہ بھارت نیپال سرحد پرواقع بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کے رکسول تحت سسوا گاؤں میں کیا جائے گا۔


Share: