پٹنہ،یکم اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس کے سینئر لیڈر منی شنکر ایئر نے نتیش کمار پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار نے اپنے اصولوں کی قربانی دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ نتیش کو بھلے ہی لگتا ہے کہ وہ پی ایم مودی کو نہیں ہرا سکتے ہیں، لیکن ہم لوگ ہرا سکتے ہیں۔بتا دیں کہ انہوں نے لوک سبھا انتخابات سے پہلے پی ایم مودی پر طنز کرتے ہوئے انہیں چائے والا بلایا تھا اور اب مودی اور نتیش کے تعلقات پر انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نتیش نے اصولوں کو چھوڑ دیا اورحقائق کے پیچھے چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ بدعنوانی کے لیے گٹھ بندن چھوڑتے تو سمجھ میں آتا ہے پر وہ بدعنوانی نہیں سہ سکتے مگر فرقہ واریت کو برداشت کر سکتے ہیں تو نتیش پرانے والے نتیش نہیں رہے۔منی شنکر ایر اب بھی اپوزیشن کی یکجہتی پر منحصر اعتماد اور ان کا کہنا ہے کہ ایک شخص کے جانے سے کچھ بھی نہیں بگڑا۔ایک آدمی چھوڑنے سے اپوزیشن کمزور نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی ملک کے وزیر اعظم ہیں تو وہ کریڈبل ہوں گے پہلے وہ اتلی تھے،ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ ایک قابل اعتماد چہرے کو بھی شکست دی جا سکتی ہے۔ہلیری کلنٹن کو بھی شکست دی گئی تھی،لہذا جمہوریت میں ہمیں میدان میں اترنا پڑے گا اور ووٹر وہ فیصلہ کرے گا کون جیتے گا ۔بتا دیں کہ شرد یادو نے اتوار کو ہی کہا تھا کہ 70فیصد ایک طرف اور 30فیصد دوسری طرف ہے کا مطلب ہے کہ پی ایم مودی کو صرف 30فیصد ووٹ ملے،اگر ہم اس 70فیصد کو مکمل طور پرجوڑیں تو مہاگٹھ بندھن ہوگا اور اگر مکمل طور پر نہیں جوڑیں تو وہ گٹھ بندہوگا۔