ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نام نہاد سوامی رام گری کے خلاف کرناٹک سمیت ملک بھر میں ایف آئی آر درج کرنے گلبرگہ وقف مشاورتی کمیٹی کے نائب چیئر مین کی اپیل

نام نہاد سوامی رام گری کے خلاف کرناٹک سمیت ملک بھر میں ایف آئی آر درج کرنے گلبرگہ وقف مشاورتی کمیٹی کے نائب چیئر مین کی اپیل

Sun, 25 Aug 2024 17:24:44    S.O. News Service

  گلبرگہ، 25 /اگست(ایس او نیوز/شاکر ایم اے حکیم)     گلبرگہ کے ممتاز جہد کار و  ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے نائب چیئر مین چودھری محمد حیدر علی باغبان نے شان رسالت میں گستاخی کرنے پر نام نہاد سوامی رام گری کے خلاف کرناٹک سمیت ملک بھر میں ایف آئی آر درج  کرنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے تمام ہندوستانی مسلمانوں کو متحد ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے ملک کے  مسلم عوامی منتخب نمائندوں سے بھی اس معاملہ میں کھل کر سامنے آنے کی اپیل کی۔

چودھری محمد حیدر علی باغبان نے شان رسالت میں گستاخی کرنے پر نام نہاد سوامی  کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور مہاراشٹرا حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے  خلاف آئی پی سی  کے سیکشن295Aکے تحت قانونی کارروائی کی جائے انہوں نے  اندیشہ ظاہر کیا کہ سوامی کی گرفتاری میں تاخیر پر نہ صرف مہاراشٹرا بلکہ پوے ملک کا ماحول خراب ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نام نہادسوامی نے دانستہ طور پر مہا راشٹرا کا سیاسی ماحول خراب کرنے کیلئے  اس طرح کی د ل آزاری کا بیا ن دیا ہے، جو کہ مسلمانوں کے لئے قطعی نا قابل قبول بات ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عا لم اسلام کے مسلمان اپنی جانیں لٹادینے  کو ترجیح دیتے ہیں لیکن  اپنے آقا ﷺ کی شان اقدس میں رتی برابر بھی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتے۔

چودھری حیدر علی باغبان نے مرکزی حکومت سے ایک قانون بنانے کا بھی مطالبہ کیا، جس کے تحت کسی بھی مذہبی  پیشوا کی شان میں گستاخی کرنے والے کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ اس موقع پر انھوں نے سیاسی رہنماؤں سے ایسے حساس مذہبی معاملے میں جھوٹی سیاست کرنے کے خلاف خبر دار کیا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹرا میں دو ماہ میں اسمبلی الیکشن ہونے ہیں اور مانا جا رہا ہے کہ مہاراشٹرا میں بی جے پی  اورشنڈے  گروپ کے شیو سینا کی حالت کافی خراب ہے۔ اسی بناپر رائٹ ونگ آرگنائزیشنس مہاراشٹرا کا سیاسی ماحول خراب کرنے کی پوری منصو بہ بندی کر رہی ہیں۔ ایسے میں مہاراشٹر ا کے مسلمانوں کو  سیاسی حالات کو دیکھتے ہوئے ماحول کو پراگندہ ہونے سے بچائے رکھتے ہوئے نام نہاد سوامی کے خلاف قانونی کارروائی کرنی چاہئے۔سماجی جہدکار کا کہناہے کہ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی اور اسکی ہمنوا جماعتوں نے پورے الیکشن کو ہندو مسلمان کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن اس میں وہ کا میاب نہیں ہو پائے تھے۔ جس کی وجہ سے اس بار بی جے پی سادی اکثریت سے بھی دور رہ گئی تھی۔ اب جبکہ آئندہ مہینوں میں ہریانہ، جھارکھنڈ، جموں و کشمیر اور مہاراشٹرا جیسی اہم ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ ایسے میں بی جے پی ہندو مسلم کر کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے فراغ  میں ہے۔ ایسے میں مسلمانوں اور سیکولر ذہن رکھنے والوں کا متحد رہنا ضروری ہے۔


Share: