ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / نئی دہلی میں 20کروڑ روپے کے چین میں بنے پٹاخے ضبط، الرٹ جاری

نئی دہلی میں 20کروڑ روپے کے چین میں بنے پٹاخے ضبط، الرٹ جاری

Thu, 22 Sep 2016 19:33:10  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 22؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ریونیو انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ(ڈی آر آئی)نے غیر قانونی طور پر درآمد کئے گئے 20کروڑ روپے کے چین میں بنے پٹاخے ضبط کئے ہیں۔محکمہ نے ان کو فروخت کرنے اور تادیبی کارروائی کے لیے ملک گیر الرٹ جاری کیا ہے۔پٹاخے کی درآمد ات کو وزارت تجارت کی طرف سے جاری لائسنس پر اجازت دی جاتی ہے۔ڈی آر آئی نے گزشتہ ماہ پٹاخے کی درآمد پر نظر رکھنے کے لیے سبھی ضلع مجسٹریٹ کو بیدار کرنے کے لیے عام الرٹ جاری کیا تھا۔وزارت تجارت نے بیرون ملک بنے پٹاخے کی درآمد کے لیے کسی کو کوئی لائسنس جاری نہیں کیا ہے۔ملکی صنعت کو نقصان پہنچانے کے علاوہ بیرون ملک بنے پٹاخے فطرت کو زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں اورصاف و صفائی اورعوامی صحت کوبھی خطرہ میں ڈالتے ہیں۔ڈی آر آئی کی طرف سے آج جاری پریس ریلیز میں کہا گیاکہ مہم کے دوران، چین میں بنے مختلف قسم کے پٹاخے ملے جن کی قیمت 19.48کروڑ روپے ہے۔اس سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔چین میں بنے پٹاخے کو ضبط کر لیا گیا ہے۔


Share: