ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کے قریب پتور میں ترکاری کی لاری سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکر اگئی،ایک شخص کی موت

مینگلور کے قریب پتور میں ترکاری کی لاری سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکر اگئی،ایک شخص کی موت

Wed, 19 Jul 2017 13:13:41    S.O. News Service

مینگلور 19/جولائی (ایس او نیوز)  قریبی علاقہ پُتور نیشنل ہائی وے کے کنارے پارک کیے گئے ایک ٹرک سے ترکاریوں سے بھری لاری ٹکرانے کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ہے۔جس کی شناخت محمد الیاس کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اپن انگڈی کا رہنے والا تھا اور ترکاری کی لاری میں کلینر کے بطور کام کررہاتھا۔

ذرائع نے بتایا کہ  مینگلور۔ بنگلور نیشنل ہائی وے کے  اُدنے نامی مقام پر آج بدھ  کو علی الصباح یہ حادثہ پیش آیا۔ہاسن سے ترکاری بھر کر  ایک لاری مینگلور جارہی تھی کہ متعلقہ مقام پر سڑک کنارے پارک کی گئی لاری کنٹینر سے اس نے پیچھے سےٹکر ماردی۔ حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ٹکر دینے والی لاری کا اگلا حصہ مکمل طور پر تبا ہ ہوگیا، جبکہ اس لاری پر سوار کلینر کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ مرنے  والے الیاس کا تعلق اُپینگنڈی سے بتایا گیا ہے۔

اُپینگنڈی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔
 


Share: