ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور میں ڈینگیو بخار سے نوجوان طالب علم ہلاک

مینگلور میں ڈینگیو بخار سے نوجوان طالب علم ہلاک

Fri, 08 Jul 2016 21:52:19  SO Admin   S.O. News Service

منگلور 8جولائی (ایس او نیوز)سدیش شینوئی نامی ایک 25سالہ نوجوان یہاں کے اسپتال میںڈینگیوبخار کی وجہ سے ہلاک ہوگیا ہے۔ یہ نوجوان ایم ٹیک فائنل ایئر کا طالب علم تھا اور کچھ دنوں سے ڈینگیو بخار کا شکار ہوگیا تھااورتمام کوشش کے باوجوداس پر علاج کارگر نہیں ہورہا تھا۔اطلاعات کے مطابق سدیش ایک ذہین اور محنتی طالب علم تھا اورصرف چھ مہینے پہلے ہی اس کی شادی ہوئی تھی۔اس نے ایم ٹیک میں داخلہ لینے سے پہلے ایک سال تک منی پال میں پولی ٹیکنیک کے ٹیچر کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھی۔
 


Share: