ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور میں پولس والے پر چاقوسے حملہ کرکے لٹییرا فرار

مینگلور میں پولس والے پر چاقوسے حملہ کرکے لٹییرا فرار

Fri, 08 Jul 2016 21:24:58  SO Admin   S.O. News Service

منگلورو8جولائی (ایس او نیوز) کوشک نہال نامی ایک بدنام زمانہ لٹیرے نے اس کو گرفتار کرنے کی کوشش کرنے والے پولیس والے پر چاقو سے حملہ کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

 موصولہ اطلاعات کے مطابق منگلورکے پڈیل علاقے میں عورتوں کے گلے سے سونے کی چین اڑانے والا بدنام زمانہ لٹیرا موجود ہونے کی مصدقہ خبر ملنے پر سٹی کرائم برانچ کے افسران نے اسے گھیرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ جب کوشک وہاں پہنچا تو پولیس والوں نے اسے دبوچنے کی کوشش کی ۔ اس وقت اس نے چاقو نکال کر سنیل نامی پولیس اہلکار پر حملہ کردیا اور بقیہ پولیس والوں کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا۔ حالانکہ سنیل کو کوئی گہرا زخم نہیں آیا مگر اس جد و جہد میں اس کے کپڑے تار تار ہوگئے ۔ 

کوشک کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ 16سے زائدلوٹ مارکے معاملوں میں پولیس کو مطلوب ہے۔
 


Share: