ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور میں پارک کی گئی بس چل پڑی۔۔۔کوئی جانی نقصان نہیں

مینگلور میں پارک کی گئی بس چل پڑی۔۔۔کوئی جانی نقصان نہیں

Fri, 08 Jul 2016 21:55:17  SO Admin   S.O. News Service

منگلورو 8جولائی (ایس او نیوز)اسٹیٹ بینک کے قریب پارک کی ہوئی ایک بس اچانک چل پڑی اور سامنے واقع دوکان کے سائن بورڈ کو توڑتے ہوئے دوکان سے ٹکراگئی۔ اس وقت وہاں موجود ایک مچھلی فروش خاتون نے حاضر دماغی دکھائی اور بس کے راستے سے ہٹ گئی جس سے اس کی جان بچ گئی۔ جبکہ بس کے اندر کوئی بھی مسافر موجود نہیں تھا۔اس طرح کسی بھی قسم کا جانی یا جسمانی نقصان نہیں ہوا۔ کہا جاتا ہے کہ ڈرائیور بس کو پارک کر کے چائے پینے کے لئے چلا گیا تھا۔بندر پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔
 


Share: