ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مینکا گاندھی نے ’مسلمانوں‘پر دیا تھا بیان، الیکشن کمیشن سے انتباہ

مینکا گاندھی نے ’مسلمانوں‘پر دیا تھا بیان، الیکشن کمیشن سے انتباہ

Mon, 29 Apr 2019 21:00:45  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی: 29 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)  الیکشن کمیشن نے پیر کو مرکزی وزیر مینکا گاندھی کے اس بیان کی سخت مذمت کی جس میں انہوں نے سلطانپور کے مسلمانوں سے کہا تھا کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ وہ ان کا کام کریں تو مسلمانوں کو ان کو ووٹ دینا ہوگا۔کمیشن نے کہا کہ ذات اور فرقہ وارانہ جذبات کی بنیاد پر ووٹ مانگنے والے ان کے بیان نے ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) کی خلاف ورزی کی ہے۔کمیشن نے کہاہے  کہ یہ بیان رشوت دینے سے متعلق دفعات کی بھی خلاف ورزی کرتا ہے۔کمیشن نے مینکا کو مستقبل میں اس طرح کی بات دوبارہ نہ کرنے کے لیے خبردار کیا۔اس سے پہلے 15 اپریل کو الیکشن کمیشن نے مینکا گاندھی کو48 گھنٹوں تک انتخابی مہم پرروک لگادی تھی۔ایک انتخابی ریلی کے دوران مینکا نے کہا تھا کہ انہیں یہ بالکل پسند نہیں اگر وہ مسلم ووٹ کے بغیرجیتیں گی۔انہوں نے کہا تھا کہ اگر مسلم ووٹ نہیں ملنے پر بھی انہیں کامیابی حاصل ہوتی ہے تو وہ اس کمیونٹی کے لوگوں کے لیے کام نہیں کریں گی۔ 


Share: