ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / موصل سے فرار ہونے والے شہریوں پر جہادیوں کی فائرنگ

موصل سے فرار ہونے والے شہریوں پر جہادیوں کی فائرنگ

Sun, 09 Apr 2017 17:19:57    S.O. News Service

موصل9اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عراقی فوجی آپریشن کی وجہ سے موصل سے نقل مکانی کرنے والے عام شہریوں کو داعش کے جنگجوؤں کی فائرنگ کا سامنا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران کئی ایسے افراد کو ہلاک کر دیا گیا جو منتقل ہونے کی کوشش میں تھے۔ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کی ان ہلاکت خیز کارروائیوں کی تصدیق مقامی باشندوں اور عراقی فوج کے خفیہ ذرائع نے بھی کی ہے۔ عراق میں خودمختار کرد علاقے کی فوج نے بھی بتایا ہے کہ داعش کے جہادیوں نے گزشتہ ہفتے کے دوران ڈیڑھ سو کے قریب ایسے شہریوں کو ہلاک کر دیا جو عراقی فوج کے کنٹرول والے علاقے میں جانا چاہتے تھے۔ عراقی فوج نے موصل کا قبضہ چھڑانے کی عسکری مہم گزشتہ برس اکتوبر سے جاری رکھی ہوئی ہے۔
 


Share: