نئی دہلی، 26؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے جدید موسمی سیٹلائٹ اسکیٹ سیٹ 1اور سات دیگر سیٹلائت کی کامیاب لانچنگ کے لیے اسرو کے سائنسدانوں کو آج مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اختراعی جوش نے دنیا بھر میں ہندوستان کا سر فخرسے اونچا کردیا ہے۔وزیر اعظم نے ایک بیان میں کہاکہ یہ ہندوستان کے لیے انتہائی خوشی اور فخر کا لمحہ ہے۔پی ایس ایل وی سی 35اسکیٹ سیٹ- 1اور سات دیگر سیٹلا ئٹ کی کامیاب لانچنگ کے لیے اسرو کو مبارک باد ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے خلائی سائنس داں تاریخ بناتے ہیں۔ان کے اختراعی جوش نے 125کروڑ ہندوستانیوں کی زندگی کو چھوا ہے اور ہندوستان کا سر دنیا بھر میں فخر سے بلندکردیا ہے۔پی ایس ایل وی نے آج آٹھ سیٹلائٹ کو کامیابی سے لانچ کرکے انہیں دو الگ الگ کلاس میں نصب کیا ۔ان سیٹلائٹ میں ملک کا سکیٹ سیٹ 1اور دیگر ممالک کے پانچ دیگر سیٹلائٹ شامل ہیں ۔