ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مودی سے سبق لیں مایاوتی: مہیش شرما

مودی سے سبق لیں مایاوتی: مہیش شرما

Fri, 30 Dec 2016 21:44:43  SO Admin   S.O. News Service

بلیا30دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر مملکت برائے سیاحت مہیش شرما نے بی ایس پی سربراہ مایاوتی کو وزیر اعظم نریندر مودی سے نصیحت لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دلتوں کی بھلائی چھوڑ کر دولت کمانے میں مصروف مایاوتی کو ”فکڑ“مودی سے سبق لینا چاہیے۔شرما نے جمعرات کی رات ضلع کے سکندرپر میں کئی ترقیاتی پروگراموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد کہا کہ بی ایس پی بانی کانشی رام نے مایاوتی جی کو دلتوں کی بھلائی کا کام سونپا تھا لیکن وہ ایسا کرنے کے بجائے ”دولت کی بیٹی“بن گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مایاوتی کہتی ہے کہ ان کا اپنا کوئی خاندان ہی نہیں ہے،ایسے میں ان کو یہ بتانا چاہئے کہ وہ خزانہ کس لئے جمع کر رہی ہیں،بی ایس پی سربراہ کوفکڑ نریندر مودی سے نصیحت لینی چاہیے، جنہوں نے ملک کے لیے اپنا سب کچھ چھوڑ دیا۔شرما نے کہا کہ مایاوتی جی کا کہنا ہے کہ نوٹ بندی جلدی میں لیا گیا فیصلہ ہے۔دوسری طرف وہ نوٹ بندی کے بعد 104کروڑ روپے پارٹی کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کراتی ہیں،انہیں عوام کو اس کا حساب دینا ہی پڑے گا۔مرکزی حکومت کی طرف سے نوٹ بندی لاگو کئے جانے کی وکالت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی 86فیصد دولت بے ایمانوں کی تجوریوں میں تھی اسے نکالنے کیلئے نوٹ بندی ضروری تھی۔انہوں نے ایس پی حکومت پر تیکھے حملے کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پیسے کو لے کر ایس پی خاندان میں جنگ ہو رہی ہے۔


Share: