ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی حکومت کی قومی سلامتی کی پالیسی اپنی پیٹھ تھپتھپانے کے بجائے سخت اقدام کرنے کی ہونی چاہیے: ملکارجن کھرگے

مودی حکومت کی قومی سلامتی کی پالیسی اپنی پیٹھ تھپتھپانے کے بجائے سخت اقدام کرنے کی ہونی چاہیے: ملکارجن کھرگے

Sun, 11 Aug 2024 12:36:03    S.O. News Service

نئی دہلی، 11/اگست  (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں دہشت گردانہ حملے میں فوج کے دو جوانوں کی موت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں مسلسل ہو رہے دہشت گردانہ واقعات اور فوج کے جوان کی اموات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ "مودی حکومت کی قومی سلامتی کی پالیسی خود کی تعریف کرنے کے بجائے سخت اقدام اٹھانے کی ہونی چاہیے۔"

ملکارجن کھرگے نے جوانوں کی اموات پر اپنے پوسٹ میں کہا کہ "ہمارے بہادر جوانوں کی شہادت کو سلام اور ان کے غمگین خاندان کے لیے میری گہری ہمدردی"۔ ساتھ ہی انہوں نے دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی تمنا بھی کی۔ واضح ہو کہ اس سے قبل بھی اپوزیشن کی جماعتیں جموں و کشمیر میں بڑھتے دہشت گردانہ واقعات کے لیے مودی حکومت کو قصور قرار دیتے ہوئے اس سلسلے میں سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔


Share: