شملہ،27؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہماچل پردیش کے نئے وزیر اعلی جے رام ٹھاکر نے سینئر آئی اے ایس افسر منیش نندا کو آج ریاست کا ایڈیشنل چیف سیکرٹری مقرر کیاگیا۔ٹھاکر کے وزیر اعلی بننے کے فورا بعد 1985بیچ کی آئی اے ایس افسر کی تقرری کی گئی۔ہماچل پردیش کیڈر کی افسر منیشا اس وقت ایڈیشنل چیف سیکرٹری (شہری ترقی، ہاؤسنگ اور شہر و ملک کی منصوبہ بندی) کے عہدے پر تعینات ہیں۔مانا جا رہا ہے کہ ٹھاکر کے وزیر اعلی بننے کے بعد ریاست کی افسر شاہی میں بڑی تبدیلی ہو سکتی ہے۔ٹھاکر نے 25 دسمبر کو کہا تھا کہ’ عمردراز حکام کو فوری طور پرجانے کو کہا جا سکتا ہے۔ان افسران کو پیشرو کانگریس حکومت نے دوبارہ سے مقرر کیا تھا۔