ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: سورتکل اوور برڈج پر بج رہی ہے خطرے کی گھنٹی - متعلقہ افسران نہیں دے رہے ہیں توجہ

منگلورو: سورتکل اوور برڈج پر بج رہی ہے خطرے کی گھنٹی - متعلقہ افسران نہیں دے رہے ہیں توجہ

Mon, 05 Aug 2024 13:00:52    S.O. News Service

منگلورو،  5 / اگست (ایس او نیوز) سورتکل - کاٹیپلا کو جوڑنے والے روڈ پر واقع اوور برڈج وہاں سے گزرنے والی سواریوں کے لئے خطرے کی گھنٹیاں بجا رہا ہے اور ایسا لگتا ہے متعلقہ محکمہ جات افسران رکن پارلیمان اور دکشن کنڑا ڈی سی کی طرف سے دی کی ہدایات کو نظر انداز کرکے غفلت کی نیند سو رہے ہیں ۔ 
    
اس سے پہلے عوام کی طرف سے اس بالائی پل پر پڑے ہوئے گڈھے اور اس کی بے حد خستہ حالت کے بارے میں با رہا منتخب نمائندوں اور افسران کو شکایت کی گئی تھی ۔ مگر سب نے اپنے کان اور آنکھیں جیسے بند کر لی ہیں ۔ 
    
حال ہی میں رکن پارلیمان کیپٹن برجیش چوتا نے بھی محکمہ ریلوے کے افسران کو اس سڑک کا مسئلہ کرنے کی ہدایت دی مگر متعلقہ محکمہ نے اس ہدایت کو بھی سنجیدگی نہیں لیا ۔ نتیجہ یہ ہوا ہے کہ اس سڑک سے گزرنے والے اپنی جان حالت ہتھیلی پر لے کر گزرتے ہیں مگر متعلقہ محکمہ جات کو اس کی پروا نہیں ہے ۔ 


Share: