منگلورو، 6 / اگست (ایس او نیوز) منگلورو بندرگاہ سے گہرے سمندر میں مچھلیوں کے شکار پر نکلی کشتی ساحل سے 80 ناٹیکل میل کی دوری پر سمندر میں ڈوب گئی مگر اس پر موجود دس ماہی گیروں کو دوسری کشتی کے عملے نے بحفاظت بچا لیا ۔
ذرائع سےملی اطلاع کے مطابق صبح 3 بجے منگلورو بندرگاہ سے یہ کشتی ماہی گیری کے لئے نکلی تو تقریباً 4:15 بجے کشتی کے انجن روم میں شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ بھڑکی ۔ جب آگ تیزی سے پھیلنے لگی تو اس پر موجود مچھیرے جان بچانے کے لئے سمندر میں کود پڑے ۔
یہ صورتحال دیکھ کر قریب میں موجود دوسری کشتی کا عملہ سمندر میں تیرتے ہوئے مچھیروں کی مدد کو پہنچا اور انہیں بچا لیا گیا ۔ جبکہ آتشزدگی کا شکار کشتی پوری طرح جل گئی اور سمندر میں ڈوب ہوگئی ۔ کشتی غرق ہونے کی وجہ سے اس کی مالکن رشیدہ کو ہوئے نقصان کا اندازہ پندرہ لاکھ رپے لگایا گیا ہے ۔