ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : پیوندکاری کے لئے جگر کا ٹکڑا عطیہ دینے والی لیکچرار فوت ہوگئی 

منگلورو : پیوندکاری کے لئے جگر کا ٹکڑا عطیہ دینے والی لیکچرار فوت ہوگئی 

Tue, 17 Sep 2024 19:10:01    S.O. News Service

منگلورو، 17 / ستمبر (ایس او نیوز) جگر کے مرض میں مبتلا اپنے شوہر کی ایک رشتے دار کو پیوند کاری کے لئے جگر کا ٹکڑ عطیہ دینے والی شہر کی کالج خدمات انجام دے رہی خاتون لیکچرار کی موت واقع ہوئی جس کے اسباب ابھی واضح نہیں ہوئے ۔
    
مرض میں مبتلا خاتون کا خون دیگر خاندانی رشتے داروں کے خون سے مطابقت نہ رکھنے کی وجہ سے شوہر کی رشتے دار مریضہ کو ارچنا (34 سال) نامی اس خاتون لیکچرار نے اپنے جگر کا ایک ٹکڑا عطیہ دینے پر رضامندی ظاہر کی ۔ اسی کے مطابق بینگلورو کے ایک اسپتال میں 12 دن قبل جگر کی پیوند کاری (ٹرانسپلانٹیشن) کا آپریشن کیا گیا ۔ اس کے بعد ارچنا پوری طرح صحت مند ہوگئی اور گھر واپس آگئی ۔
    
لیکن چار دن قبل ارچنا اچانک بیمار ہوگئی اور 15 ستمبر کو منگلورو کے ایک اسپتال میں اس کی موت واقع ہوگئی ۔ ارچنا کی موت کا واضح سبب ابھی معلوم نہیں ہوا ۔ 
    
دوسری طرف جس مریضہ کو جگر کی پیوندکاری کی گئی تھی وہ بالکل صحت مند ہے ۔ 


Share: