منگلورو یکم / اگست (ایس او نیوز) مسلسل بھاری برسات کی وجہ سے منگلورو کے کئی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوئی اور بہت سارے گھروں کے اندر پانی گھس گیا ۔
حالات کی سنگینی دیکھتے ہوئے متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے کارروائی شروع کی اور متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہوگئے ۔
پتہ چلا ہے کہ پانی میں ڈوبے ہوئے بعض علاقوں میں کشتیوں کے سہارے لوگوں کو دوسرے مقامات پر منتقل کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن ، اسسٹنٹ کمشنر ہرش وردھن اور منگلورو سٹی کارپوریشن کمشنر ڈاکٹر انند نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا ۔
ڈپٹی کمشنر نے عوام اور بچوں کو زیر آب علاقوں سے دور رہنے کی تاکید ہے ۔ زیر آب ہوئے علاقوں کا نظارہ کرنے کے لئے اپنے بچوں کو لے جانے والے والدین کو تنبیہ کی ہے کہ اس طرح کی حرکت سے باز آئیں اور اپنے گھروں تک ہی محدود رہیں ۔