ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو لائٹ ہاؤس پر دن دہاڑے قتل کی کوشش

منگلورو لائٹ ہاؤس پر دن دہاڑے قتل کی کوشش

Sun, 04 Dec 2016 13:18:08    S.O. News Service

منگلورو4؍دسمبر (ایس او نیوز)دن دہاڑے ایک شخص پر قاتلانہ حملے کی واردات منگلورو میں لائٹ ہاؤس والی پہاڑی پر پیش آئی ہے۔پانڈیشور پولیس نے چارملزموں کے خلاف قتل کی کوشش کا معاملہ درج کرلیا ہے۔

کہتے ہیں کہ محمد اعجاز نامی ایک شخص اپنے اسکوٹر پر لائٹ ہاؤس کے قریب پہنچا اور ابھی وہ اسکوٹر سے اترنے ہی والا تھا کہ اچانک چار لوگ نمودار ہوئے اور اس کے سر پر دھاردار ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ محمد اعجاز مدد کے لئے شور مچاتا ہوا عمارت کی طرف بھاگا تو حملہ آور بھی اس کا پیچھا کرتے ہوئے اندر تک داخل ہوگئے اور سیڑھیوں پر چڑھتے وقت اعجاز کی پیٹھ پر حملہ کرکے فرار ہوگئے۔چھابا اور جلیل کے ساتھ مزید دونامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کرتے ہوئے پولیس معاملے کی تحقیق کر رہی ہے ۔ زخمی اعجاز کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔


Share: