ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلور پولیس سب انسپکٹر پر نامعلوم افراد کا حملہ ؛ زخمی اہلکار آئی سی یو میں داخل

منگلور پولیس سب انسپکٹر پر نامعلوم افراد کا حملہ ؛ زخمی اہلکار آئی سی یو میں داخل

Wed, 05 Apr 2017 16:26:21    S.O. News Service

منگلورو 5؍اپریل (ایس او نیوز)اوروا پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر آئیتھپّا پر آدھی رات کو گشت کے دوران نامعلوم افراد نے حملہ کردیا جس سے زخمی ہونے والے سب انسپکٹر کو منگلورو کے اسپتال میں آئی سی یو کے اندر داخل کیا گیا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ مذکورہ سب انسپکٹر لیڈی ہل علاقے سے جب صبح 3.30بجے کے قریب اپنی موٹر بائک پر گزر رہا تھا تو موٹر سائیکل پر آنے والے دو اجنبیوں نے اس پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کردیا۔

پولیس کمشنر چندرا سیکھراور دیگر اعلیٰ افسران نے اسپتال پہنچ کر ایس آئی کی حالت کے بارے میں جانکاری لی اور پھر جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا۔

 


Share: