ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منڈیا میں چاول مل سے 76مویشیوں کو بچالیا گیا

منڈیا میں چاول مل سے 76مویشیوں کو بچالیا گیا

Wed, 12 Apr 2017 22:16:51    S.O. News Service

منڈیا، 12اپریل (ایس او  نیوز ) منڈیا رورل پولیس اور جانوروں کے حقوق کی جدوجہد کرنے والی بنگلورو کی تنظیم نے منڈیا کے تعلقات کے کبن ہلی کی چاول کی ایک مل سے 76مویشیوں کو بچالیا۔ ایک سیاسی کارکن نے کیرالا کے مذبح کو فروخت کرنے کیلئے ان جانوروں کو یہاں رکھا تھا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ غیر سرکاری تنظیم انیمل ویلفیر بورڈ آف انڈیانے بھی پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے یہ کارروائی کی۔ ریاست میں شدید خشک سالی کی صورتحال اور چارہ کی کمی کے سبب کسان جانوروں کے اسمگلرس کو اپنے مویشی فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے ۔کسانوں سے کم قیمت پر جانوروں کی خریدی کے رجحان میں اضلاع منڈیا' ہاسن ' میسورو ' چامراج نگر اور خشک سالی سے متاثرہ دیگر اضلاع میں اضافہ ہوگیاہے ۔ پولیس نے کہا کہ چاول کی مل کے افراد سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ 


Share: