ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منموہن کے خلاف مبینہ تبصرہ کے معاملے پر حکمراں فریق اور کانگریس میں نوک جھوک

منموہن کے خلاف مبینہ تبصرہ کے معاملے پر حکمراں فریق اور کانگریس میں نوک جھوک

Wed, 20 Dec 2017 23:35:44    S.O. News Service

نئی دہلی ،20؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے خلاف کئے گئے مبینہ تبصرہ کو لے کر وزیر اعظم سے معافی مانگنے کے مطالبے پر لوک سبھا میں کانگریس اور بینچ کے درمیان نوک جھوک دیکھنے کو ملا۔ایوان میں کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے وزیر اعظم سے معافی کا مطالبہ کیا تو دوسری طرف پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پارٹی بے وجہ ایوان کی کارروائی میں خلل پیداکر رہی ہے۔اس معاملے پر ہنگامے کی وجہ سے دن میں لوک سبھا کی کارروائی دو بار ملتوی ہونے کے بعد جب دو بجے کارروائی شروع ہوئی تو کانگریس کے ارکان نے پھر سے ہنگامہ شروع کر دیا۔کانگریس کے لیڈر کھڑگے نے منموہن سنگھ کے خلاف کئے گئے مبینہ تبصرہ کے تناظر میں بات کرنے کے لئے کھڑے ہوئے تو لوک سبھا نائب صدر ایم تھمبی درئی نے ترمیمی بل پر بحث کو آگے بڑھایا۔اس کے بعد گورو گوگوئی سمیت کانگریس کے کئی ارکان نے اسٹیج کے قریب پہنچ کر نعرے بازی شروع کر دی۔اس دوران کھڑگے نے کہا کہ سابق وزیر اعظم (منموہن) کے خلاف اشتعال انگیز تبصرہ کیا گیا ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اس پر معافی مانگے۔انہوں نے کہاکہ جو اس ایوان کے رکن نہیں ہے ان کے خلاف تبصرہ کیاگیا۔ایسے میں اس تبصرہ کو ایوان کی کاروائی سے نکال دینا چاہئے۔اس دوران حکمراں فریق کے کئی ارکان نے بھی ہنگامہ کیا۔پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے کہا کہ کانگریس کے پاس کوئی مسئلہ نہیں ہے۔کانگریس ایوان کی کارروائی کو روکنا چاہتی ہے۔


Share: