رائے پور، 27 جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر برائے آبی وسائل نتن گڈکری نے کہا ہے کہ کسان روایتی فصلوں کی جگہ زیادہ منافع دینے والی فصلوں کی کاشتکاری کریں۔گڈکری نے کہا کہ کسانوں کو روایتی فصلوں کی کاشت کو چھوڑ کرزیادہ آمدنی دینے والی فصلوں کی کاشتکاری کے لئے آگے آنا ہوگا۔اس کے لئے کسانوں کو نئے تجربات اورتحقیق اپنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ حکومت نے زراعتی میلے کا آغاز کرکے ایک اچھی پہل کی ہے۔اس سے کسانوں کو کھیتی فصل سے متعلق نئی تراکیب اور نئے تجرباتوں کی معلومات فراہم ہوگی۔آج ہندوستان چاول، گیہو اور دیگر اناجوں کی پیداوار میں خود کفیل ہو چکا ہے۔لہٰذا اب کسانوں کو اناج کی جگہ دلہن،تلہن اور دیگر ایسی فصلوں کی پیداوار ی کرنی ضروری جن کو ہم بیرون ملک سے درآمد کرتے ہیں۔