ممبئی، 9 /دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا) شہر پولیس کی کرائم برانچ نے مدھیہ ممبئی میں ماٹنگا میں ایک شخص سے 2000روپے کے نوٹوں میں 85لاکھ روپے کے نوٹ ضبط کئے۔ممبئی پولیس کے ترجمان اشوک ددھے نے کہا کہ نقد رقم آج دوپہر باباصاحب امبیڈکر روڈ پر کرائم برانچ کی پانچویں یونٹ نے ضبط کی۔افسر نے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات چل رہی ہے۔