ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملپے میں سمندری نظارہ کے لئے ریاست کا پہلا ’سی واک وے پوائنٹ‘

ملپے میں سمندری نظارہ کے لئے ریاست کا پہلا ’سی واک وے پوائنٹ‘

Sat, 27 Jan 2018 22:37:27    S.O. News Service

اڈپی 27؍جنوری (ایس او نیوز) ملپے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے حکومت کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات میں نیا اضافہ کرتے ہوئے ٹھہرے ہوئے سمندری پانی (بیک واٹرس) میں سیر و تفریح کے لئے ریاست کے پہلے ’سی واک وے پوائنٹ‘(sea walk point)کا افتتاح26جنوری کو ڈسٹرکٹ انچارج منسٹر پرمود مادھو راج نے کیا۔

بتایاجاتا ہے کہ سمندر کے بیچ خوبصورت قدرتی مناظر کا لطف اٹھانے کے لئے ملپے بیچ ڈیولپمنٹ کمیٹی اورنیرمیتی کیندرا کی طرف سے تعمیر کردہ اس راہ گزر پر53.5 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے۔اس کی لمبائی 480میٹر اور چوڑائی 9میٹر ہے۔اس کے علاوہ خوبصورت مجسمے اور روشنی کے انتظام نے اسے اور دلکش بنادیا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر پرمود مادھو راج نے بتایا کہ سیاحتی مقاصد سے ملپے بیچ کو ترقی دینے اور ورلڈکلاس ٹورسٹ اسپاٹ بنانے کے لئے ریاستی حکومت نے اب تک 22 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ملپے کے قریب سیاحتی دلکشی کا باعث بنے ہوئے سینٹ میری آئی لینڈ کے بارے میں وزیر موصوف نے بتایا کہ یہاں پر ستونوں کی شکل میں جو پہاڑیاں ہیں وہ دنیا میں افریقہ کے بعد اسی جگہ پر پائی جاتی ہیں ۔ اس کے علاوہ سینٹ میری جزیرہ دنیا کا سب سے صاف ستھرا جزیرہ ہے۔مزید ترقیاتی کاموں کے بارے میں وزیرموصوف نے بتایا کہ مختلف مقامات پر سڑکوں کی تعمیرکے ساتھ ملپے۔پڈوکیرے بیچ کو ترقی دینے کے بڑے منصوبے پر کام ہورہا ہے۔

سی واک وے کی اس افتتاحی تقریب کے موقع پر اڈپی بلدیہ کی صدر میناکشی مادھوا بنانجے، اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمین ہارمیس نرونھا،ضلع ایس پی لکشمن نمبرگی،ضلع پنچایت سی ای اوسیوا نندا کاپاشی،نیرمیتی کیندرا پروجیکٹ ڈائریکٹر ارون کمار وغیرہ موجود تھے۔


Share: