ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ملائم- اکھلیش کی صلح پر لالو نے ظاہر کی خوشی

ملائم- اکھلیش کی صلح پر لالو نے ظاہر کی خوشی

Sat, 31 Dec 2016 22:09:50  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ، 31دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سماج وادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو کی طرف سے آج اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو کے پارٹی سے اخراج کو منسوخ کئے جانے کے بعد ایس پی میں صلح پر آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد نے خوشی ظاہر کی۔راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد نے ملائم سنگھ یادو اور ان کے بیٹے اکھلیش یادو کے درمیان صلح کرانے کی کوشش کے تحت آج دونوں کو فون کیا اور آئندہ اتر پردیش الیکشن ساتھ مل کر لڑنے کا مشورہ دیا۔پرساد نے نامہ نگاروں سے کہا کہ میں اس بات کو لے کر بہت خوش ہوں کہ ملائم سنگھ یادو اور اکھلیش یادو کے اجلاس کے بعد تنازعہ حل لیا گیا۔تنازع کو حل کرنے کے لئے انہوں نے ایس پی سربراہ اور اتر پردیش کے وزیر اعلی دونوں کو مبارکباد دی۔پرساد نے کہا کہ تنازعہ کے سلجھنے کا مطلب ہے کہ اتر پردیش کا مستقبل روشن ہے۔دونوں ایس پی لیڈران کے درمیان صلح کو لے کر ان کی کوششوں کے بارے میں پوچھے جانے پر آر جے ڈی سربراہ نے کہا کہ رشتہ دار ہونے کے علاوہ بھی یہ میرا فرض ہے،سیاستدان کے طور پر مجھے لگتا ہے کہ اندرونی اختلاف کا فائدہ حریفوں کو نہیں ملنا چاہئے۔اس سے پہلے آج پرساد نے خود صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے آج صبح دونوں ایس پی لیڈران سے بات کی۔غور طلب ہے کہ پرساد کی بیٹی کی شادی ملائم سنگھ یادو کے پوتے اور مین پوری کے ایم پی تیج پرتاپ یادو سے ہوئی ہے اور اس لحاظ سے دونوں کے درمیان خاندانی تعلقات ہیں۔
 


Share: