ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مقامی بلدیاتی انتخابات سے قبل مہاراشٹر میں 15نئی سیاسی جماعتوں نے رجسٹریشن کرایا 

مقامی بلدیاتی انتخابات سے قبل مہاراشٹر میں 15نئی سیاسی جماعتوں نے رجسٹریشن کرایا 

Sun, 02 Oct 2016 20:25:08  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی، 2 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )مہاراشٹر الیکشن کمیشن میں گزشتہ چند دنوں میں 15جماعتوں نے اپنا رجسٹریشن کرایا ہے، وہیں کمیشن نے ضروری مالی دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہنے کی وجہ سے کچھ سیاسی جماعتوں کی منظوری منسوخ کر دی ہے ۔رواں سال کے آخر تک ریاست کے مختلف حصوں میں 200سے زیادہ میونسپل کونسلوں کے انتخابات ہونے ہیں ، وہیں ضلع پریشد اور کارپوریشن انتخابات آئندہ سال کے شروع میں ہوں گے۔ریاستی الیکشن کمیشن کے ایک اہلکار نے کہا کہ اب ان کے یہاں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 340ہو گئی ہے۔ان میں سے 17قومی اور علاقائی پارٹیاں ہیں جبکہ باقی مقامی پارٹیاں ہیں جو سیاسی پارٹی کے طور پر مقامی بلدیہ کے انتخابات لڑنا چاہتی ہیں۔حال ہی میں رجسٹرڈ 15پارٹیوں کے نام کاکونانا وکاس اگاڑھی، امہی جے سنگ پور کر ناگرک وکاس اگاڑھی وغیرہ ہیں۔


Share: