ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مفادات کوبھول کر بہار کے طرز پر اتر پردیش میں مہاگٹھ بندھن بنائے

مفادات کوبھول کر بہار کے طرز پر اتر پردیش میں مہاگٹھ بندھن بنائے

Tue, 27 Dec 2016 22:33:29  SO Admin   S.O. News Service

علی گڑھ، 27دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ملک میں مسلمانوں کی اہم سماجی تنظیم جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے تمام سیکولر سیاسی جماعتوں کا اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں اپنے تمام مفادات کو بھول کر بہار کے طرز پر مہاگٹھ بندھن بنانے کی اپیل کی ہے۔مدنی نے کل رات یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ تمام سیکولر جماعتوں کو اپنے اختلافات اور خودمفادات بھلاتے ہوئے قومی مفاد میں ایک دوسرے سے ہاتھ ملا کر اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے بہار کے طرز پر مہاگٹھ بندھن بنانا چاہیے۔انہوں نے آگاہ کیا کہ اگر اپوزیشن پارٹیاں ایسا نہیں کر سکی تو وہ آگے چل کر اپنے لالچ کے سوا اور کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکیں گے۔مدنی نے کہا کہ ریاست میں حکمراں سماج وادی پارٹی(ایس پی)میں اختلافات سے انتخابات میں اس کے امکانات کو مسلسل چوٹ پہنچ رہی ہے۔ہندوستان کے تنوع کو اس کی سب سے بڑی طاقت بتاتے ہوئے مولانا نے الزام لگایا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت ہندوستان کی گنگاجمی تہذیب اور بھائی چارے کی صدیوں پرانی روایت کو توڑنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی ہمارے ملک کے عام لوگوں اور تاجر طبقے کے لیے گہری چوٹ ہے۔
 


Share: