ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مغربی گھاٹ علاقے میں زبردست بارش - اڈپی کے نشیبی علاقوں میں بھر گیا پانی 

مغربی گھاٹ علاقے میں زبردست بارش - اڈپی کے نشیبی علاقوں میں بھر گیا پانی 

Mon, 07 Oct 2024 20:36:13    S.O. News Service

اڈپی،7 / ستمبر (ایس او نیوز) مغربی گھاٹ اور بالخصوص آگمبے گھاٹ اور ہیبری علاقے میں کل دوپہر کے وقت ہوئی زبردست بارش کے نتیجے میں اڈپی ضلع میں بہنے والی ندیوں اور نہروں میں پانی کی سطح بہت زیادہ بڑھ گئی اور سیلابی کیفیت پیدا ہوئی۔
    
ندیوں سے ابلنے والا پانی قریبی باغوں اور کھیتوں میں گھس گیا۔ مودراڈی علاقے میں واقع ایک ربر اور سپاری کے باغ میں پارک کی گئی کار سیلابی پانی میں بہہ گئی۔ اس کے علاوہ کبین ہولے پہاڑی علاقے میں زبردست بارش کی وجہ سے مقامی طور پر سیلابی کیفیت پیدا ہوئی۔
    
مودراڈی کو جوڑنے والی سڑک عارضی طور پر پانی میں ڈوب گئی جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔  مختلف علاقوں کے چار گھروں کے اندر پانی گھس گیا۔ بادلوں کی گھن گرج کے ساتھ کڑکنے والی بجلیوں کی وجہ سے دو کاروں اور ایک موٹر بائک کو نقصان پہنچا۔ 


Share: