ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مطلقہ کے نان و نفقہ کا انتظام ہوتو طلاق ثلاثہ بل کی حمایت کریں گے : کانگریس 

مطلقہ کے نان و نفقہ کا انتظام ہوتو طلاق ثلاثہ بل کی حمایت کریں گے : کانگریس 

Mon, 23 Jul 2018 01:36:26    S.O. News Service

نئی دہلی :22/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تین طلاق کے مسئلے پر کانگریس نے مرکزی حکومت کے سامنے خواتین گزارہ بھتہ دینے کی شرط رکھ کر پی ایم نریندر مودی کے داؤ پر پانی پھیر دیا ہے۔ دراصل مودی مسلسل تین طلاق کے معاملے پر کانگریس کی طرف سے حمایت نہیں دیے جانے کو لے کر نشانہ لگاتے رہے ہیں ۔حال ہی میں راہل گاندھی نے مودی کو خط لکھ کر پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں خواتین ریزرویشن بل پر حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اسے منظور کرانے کی اپیل کی تھی۔ ان کے خط پر جوابی حملہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے بھی انہیں ایک خط لکھا اور تین طلاق اور نکاح حلالہ متعلق بل کو منظور کرانے میں تعاون کی مانگ کی تھی۔اب کانگریس نے ان کی یہ بات بھی مان لی ہے اور شرط کے ساتھ تین طلاق بل پر حمایت کا اعلان کیا ہے۔ آل انڈیا خواتین کانگریس کی صدر سشمیتا دیو نے کہا کہ اگر حکومت تین طلاق مخالف بل میں عورت کے لئے گزر اوقات کے لیے اخراجات کا بندوبست کرتی ہے تو کانگریس اس بل کی حمایت ضرور کرے گی ۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ حکومت خواتین ریزرویشن بل کے لئے تین طلاق بل کی شرط رکھ کرسودے بازی کی کر رہی ہے۔ سشمیتا دیو نے کہا کہ ہم تین طلاق مخالف بل کے خلاف میں کبھی نہیں تھے؛ لیکن بل کی موجودہ شکل مسلم خواتین کو نقصان پہنچانے والا ہے۔انصاف کا تقاضہ ہے کہ مطلقہ عورت کے لیے قیام کے اخراجات کا انتظام ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عورت کے قیام کے اخراجات کے لئے میں نے لوک سبھا میں ترمیم پیش کیا تھا لیکن وہ منظور نہیں ہو سکا، اگر یہ ترمیم قبول کرلی جاتی تو ہم اس بل کی بالکل حمایت کریں گے۔ کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ بل کا مقصد یہی ہے کہ مسلمان عورت کو انصاف ملے اور تین طلاق پر پابندی لگے ،جب شوہر جیل چلا جائے گا تو عورت کا گزراوقات کس طرح ہو گا، اس پہلو پر ہمیں توجہ دینا ہو گی۔غور طلب ہے کہ ایک بار میں تین طلاق کے خلاف لایا گیامسلمان خواتین شادی تحفظ بل لوک سبھا میں منظور ہو چکا ہے اور فی الحال راجیہ سبھا میں زیر التوا ہے۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے گزشتہ 16 جولائی کو وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر خواتین ریزرویشن بل کو پارلیمنٹ میں منظور کئے جانے کے لئے تعاون کرنے کو کہا تھا۔ اس کے بعد وزیر قانون روی شنکر پرساد نے گاندھی کو خط لکھ کر کہا تھا کہ کانگریس خواتین ریزرویشن ہی نہیں، بلکہ تین طلاق، حلالہ اور قومی پسماندہ طبقے کمیشن بل پر بھی حکومت کا ساتھ دیں ۔اس پر خواتین کانگریس کی سربراہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سودے بازی کی جا رہی ہے۔ کیا انہوں نے اپنے منشور میں کہا تھا کہ خواتین ریزرویشن بل کے ساتھ تین طلاق بل کو منظور کریں گے؟ ہمارے پاس اکثریت نہیں تھی، لیکن ان کے پاس واضح اکثریت ہے، اگر کانگریس اور بی جے پی دونوں حمایت کریں تو خواتین ریزرویشن بل کو منظور کیا جا سکتا ہے۔ 


Share: