ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مصری آئینی عدالت نے مظاہروں پر پابندی کالعدم قرار دے دی

مصری آئینی عدالت نے مظاہروں پر پابندی کالعدم قرار دے دی

Mon, 05 Dec 2016 11:19:35    S.O. News Service

قاہرہ،4؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مصر کی اعلیٰ آئینی عدالت سپریم کورٹ نے ملکی وزارت داخلہ کی جانب سے مظاہروں پر پابندی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ ہفتے کے روز عدالتی ذرائع نے بتایا کہ سن 2013ء میں بنائے گئے اس قانون کے تحت بلا اجازت مظاہروں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اس قانون شکنی پر درجنوں مظاہرین کو جیلوں میں بند کیا گیا تھا۔ عدالتی بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری دستور پرامن مظاہروں کی ضمانت دیتا ہے اور اس کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں ہو سکتی۔


Share: