نئی دہلی:12/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)حکومت ہند نے کیمیاوی مادو ں اور کیمیاوی کھادوں نیز پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر اننت کمار کے آج بنگلورومیں انتقال پرگہرے رنج وغم کے ساتھ یہ اعلان کیا ہے۔آنجہانی شخصیت کے احترام میں مرکز نے فیصلہ کیا ہے کہ دلی اور سبھی ریاستوں کی راجدھانیوں ومرکزکے زیر انتظام علاقوں میں، جہاں قومی پرچم مستقل طور پر پھہراتا ہے ،آج سرنگوں رہے گا۔یہ پرچم آخری رسوم کی ادائیگی کی جگہ پر بھی آج سرنگوں رہے گا۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آنجہانی شخصیت کی آخری رسوم سرکاری اعزازکے ساتھ اد ا کی جائیں گی۔