ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرکزی وزیر نے غیرحاضر ڈاکٹروں کو کہا، نکسلی گروپ میں شامل ہو جائیں، ہم گولی مار دیں گے

مرکزی وزیر نے غیرحاضر ڈاکٹروں کو کہا، نکسلی گروپ میں شامل ہو جائیں، ہم گولی مار دیں گے

Wed, 27 Dec 2017 11:19:03    S.O. News Service

ممبئی،26؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مہاراشٹر کے ایک سرکاری ہسپتال میں منعقد ہونے والے پروگرام میں سینئر ڈاکٹروں کے غائب رہنے پر وہاں موجود مرکزی وزیر ہنس راج اہیر نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں جمہوریت میں اعتماد نہیں ہے تو ایسے لوگ نکسل گروپ میں شامل ہوں اور پھر حکومت انہیں گولی مار دے گی۔مشرقی مہاراشٹر کے چندر پور لوک سبھا حلقہ کے ایک سرکاری ہسپتال میں 24گھنٹے چلنے والی جینرک دواؤں کی دکان کا افتتاح کرنے کے دوران مرکزی وزیر داخلہ بول رہے تھے۔اہیر لوک سبھا میں چندرپور کی نمائندگی کرتے ہیں۔پروگرام میں سینئر ڈاکٹروں کے غائب رہنے پر ناراض اہیر نے کہا کہ پروگرام میں میئر اور ڈپٹی میئر آئے ہیں لیکن ڈاکٹروں کو یہاں آنے سے کون سی چیز روک رہی ہے۔سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی سالگرہ (گڈ گورننس کے دن)کے موقع پر منعقد اس افتتاحی تقریب میں ضلع سول سرجن ادے نوادے اور میڈکلا کالج کے ڈین ایس ایس مورے نہیں پہنچے تھے۔اہیر نے کہا کہ نکسلی کیا چاہتے ہیں؟ وہ جمہوریت نہیں چاہتے،یہ لوگ (غیرحاضر ڈاکٹر)بھی جمہوریت نہیں چاہتے ہیں، تب انہیں نکسل گروپ میں شامل ہو جانا چاہئے، اگر آپ نکسلی گروپ میں شامل ہوتے ہیں ہم آپ کو گولی مار دیں گے، آپ یہاں کیوں گولیاں بانٹ رہے ہیں۔وزیر نے اس بابت حیرت کا اظہار کیا کہ جب جمہوری طریقے سے منتخب ہوا ایک وزیر دورے پر ہے تو ڈاکٹروں کا چھٹی پر جانا مناسب ہے؟۔


Share: